بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر خاتون کو قتل کر دیا

بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر خاتون کو قتل کر دیا

قدیر روبینہ کے گھر جا گھسا،آہنی راڈ سے وار،ملز م فرار،مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار ) رشتہ سے انکار پر لڑکی کی ماں کو موت کی نیند سلا دیا،پولیس کے مطابق نواحی علاقے سلامت پورہ کے رہائشی قدیر نے روبینہ بی بی سے اسکی بیٹی (س) کا رشتہ مانگا جس کے انکار پر ملزم گزشتہ رو ز گھر میں گھس آیا اور آہنی راڈ سے حملہ کر کے خاتون پر حملہ کر کے اسے موقع پر ڈھیر کر دیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں