نامور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر خالد بلوچ انتقال کرگئے

نامور گائناکالوجسٹ  ڈاکٹر خالد بلوچ انتقال کرگئے

ملک کے نامور گائناکالوجسٹ اور سابق گائنی مولا بخش ہسپتال سرگودھا کے ڈاکٹر خالد بلوچ گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وہ انتہائی قابل ڈاکٹر تھے ، ان کی وفات پر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈاکٹر محمد خلیل رانا، ڈاکٹر رضوانہ خلیل سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں