مخلوق خدا کے کام آنا اسلامی تعلیمات کا نچوڑ :عمر دراز گوندل

مخلوق خدا کے کام آنا اسلامی تعلیمات کا نچوڑ :عمر دراز گوندل

شکستہ دلوں کو حوصلہ دیں، دکھی انسانیت کے زخموں پرمرہم لگائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے کہا ہے کہ سرورکائنات ؐ نے شعوری انقلاب سے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا، فہم و ادراک اور عشق نبی ؐ سے مزین ہو کر دنیا میں فتوحات ہوئیں، بصارت کا تعلق بھی شعور سے ہے ، آنکھوں سے کم ہے ، اْس بصارت کا کیا فائدہ جو دوسروں کے کام نہ آسکے ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول فاردی بلائنڈز اقبال کالونی میں منعقدہ سیرت النبی ؐ اور یوم سفید چھڑی کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی او سپیشل ایجوکیشن شاہد مختار ،حافظ اشفاق احمد طارق، ریاض احمد بھٹی، شیخ منظور الٰہی ، قاضی اقبال، محمد شبیر، محمد عثمان ، سفیان خلیل، جنید علی، آفاق علی، فاطمہ شہزاد، حاجرہ بلال، حمیرا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عمر دراز گوندل نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کا نچوڑ یہ ہے کہ ہم مخلوق خدا کے کام آئیں۔ شکستہ دلوں کو حوصلہ دیں۔ دکھی انسانیت کے زخموںپرمرہم لگائیں ،نابیناؤں کے ساتھ بھرپور معاونت کرنے پر عمرداز گوندل کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے بعد ازاں نابیناؤں کے کھیل کے گراؤنڈ کا افتتاح بھی کیا۔ بعد از تقریب مہمانان گرامی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نابینا بچوں نے حْسن نعت خوانی اور ملی نغموں کا فقید المثال مظاہرہ کیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے سے تقریب کا اختتام ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں