سکول مینجمنٹ کمیٹیاں مخصوص گروپس کی اجارہ داری کا شکار

سکول مینجمنٹ کمیٹیاں مخصوص گروپس کی اجارہ داری کا شکار

سرکاری درخت خورد بردکرنے کے علاوہ نان سیلری بجٹ کے استعمال میں من مانیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں کے انتظامی ،تعلیمی ،ترقیاتی اور قانونی امور کو نمٹانے کیلئے بنائی گئی سکول مینجمنٹ کمیٹیاں مخصوص گروپس کی اجارہ داری اور مبینہ کرپشن کی بھینٹ چڑھتی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف سکولوں کی کمیٹیوں کے ممبران کی طرف سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں سکول مینجمنٹ کمیٹیوں پر مخصوص افراد کی اجارہ داری ہے ،اکثر ممبران چیکوں اور دستاویزات پر دستخط تک محدود ہیں جبکہ سکولوں میں صفائی کے نام پر سرکاری درخت خرد بردکرنے کے علاوہ نان سیلری بجٹ کے استعمال میں من مانیوں کا سلسلہ جاری ہے ،یہی وجہ ہے کہ سکول کونسل پالیسی پر بھی مناسب عملدرآمد نہیں ہو رہا یہ کمیٹیاں اپنی افادیت ثابت نہیں کرپا رہیں،بعض ممبران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر بتایا کہ ضلع میں ایک ہزار سے زائد ایسی سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم اس سلسلہ میں ایجوکیشن اتھارٹی ڈنک ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور معاملات کو نظر انداز کرنا معمول ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذمہ دار شعبہ جات چیک اینڈ بیلنس بڑھا کر سکول کونسل پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں