پانی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ

پانی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ

4ہزار کنکشن بغیر منظوری کے لگے ہوئے ، ادارے کو سالانہ تقریباً 25 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے ، نا دہندہ کنکشن ہولڈرز کے چالان عدالت بھی بھجوائے جائینگے

سرگودھا(نامہ نگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا نے پینے کے پانی کے ہزاروں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق شہر میں تقریباً 4ہزار پینے کے پانی کے کنکشن ایسے ہیں جو بغیر منظوری کے لگے ہوئے ہیں، جسکی وجہ سے ادارے کو سالانہ تقریباً 25 لاکھ روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، ان غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں کو پہلے ایک ہفتہ کی مہلت دی جائے گی کہ کنکشن فیس ادا کر کے قانونی بنا لیں، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے نا صرف کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے بلکہ انکے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، یہی نہیں واٹر ریٹ کے بلز ادا نہ کرنے والے نا دہندہ کنکشن ہولڈرز کے چالان عدالت بھی بھجوائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں