ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں دو لٹریسی سنٹرز کی افتتاحی تقریب

ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں دو لٹریسی سنٹرز کی افتتاحی تقریب

افتخار حسین گوندل نے لٹریسی سنٹرز کا افتتاح اور سینٹروں کا دورہ کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ناخواندہ قیدیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودھا کی جانب ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں دو لٹریسی سنٹرز کے قیام کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی چوہدری افتخار حسین گوندل پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی ممبر صوبائی اسمبلی تھے جبکہ میاں محمد انصر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا ریاض قدیر بھٹی، مہر عمر دراز جھاوری ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سرگودھا، کامران مقبول ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، آصف علی تارڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی سرگودھا اور فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا نے شرکت کی۔مہمان خصوصی افتخار حسین گوندل نے لٹریسی سنٹرز کا افتتاح کیا بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل میں قائم کردہ لٹریسی سنٹرز کا دورہ بھی کیا۔ میاں محمد انصر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور نے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر قیدیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔ افتخار حسین گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ بنیادی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں این سی ایچ ڈی پسماندگی کے خاتمہ اور سماجی ترقی کے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔این سی ایچ ڈی تعلیم سب کیلئے کے حوالہ سے طے شدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے گراس روٹ پر بہتر انداز میں تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے کام کر کے حقیقی معنوں میں اس ملک کی تقدیر کو بدلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں