ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ،ڈپٹی کمشنر

ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ،ڈپٹی کمشنر

حکومتی کاوشوں کے ساتھ شہری خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نے مسلسل چوتھے روز بھی اندرون شہر کے مختلف رہائشی علاقوں کا دورہ کیا او رانسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی کاوشوں کے ساتھ شہری خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر یں ۔ ڈینگی مچھر سے بچاؤکیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے اس جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں