کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے آج منایا جائیگا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے آج منایا جائیگا

سیمینار ہوں گے ،شام سات بجے سرکاری عمارات پر مکمل بلیک آوٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح ضلع میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے آج 27 اکتوبر کوبھر پور طریقے سے منایا جائیگا ۔تحصیلوں او رضلعی سطح پر سیمینار منعقد ہوں گے ۔شام سات بجے سرکاری عمارات پر پانچ منٹ کیلئے بلیک آوٹ کیا جائیگا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے آزادی چوک تک شمع چوک ریلی نکالی جائے گی ۔دن گیارہ بجے جناح ہال سرگودہا میں خصوصی سیمینار منعقد ہوگا جس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود کریں گی ۔ سیمینار میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شرکت کریں گے ۔ شہر بھر میں سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے ۔ سکولوں اور کالجوں میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم او ران کے حق خوداریت بارے مزاکرے او رمباحثے منعقد ہوں گے ۔ آرٹس کونسل میں شہدائے کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے بارے میں تصویری نمائش ہو گی ۔تحصیلوں میں بڑی سکرنیں نصب کی جائیں گی ۔تمام مساجد میں کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوں گی ۔سماجی ’فلاحی اور سول سٹیزن کی طر ف سے سیاہ ربن ’ سیاہ ٹوپیاں او رسیاہ ماسک پہن کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائیگا ۔شہری دفاع کے رضا کار ’ انجمن تاجران ’ چیمبر آف کامرس ’ بوائے سکاؤٹس ’ گرلز گائیڈ ریلیوں ’واک سیمینار میں شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں