کپتان کو ڈی چوک پر وعدے یاد دلائینگے:حافظ جاوید

کپتان کو ڈی چوک پر وعدے یاد دلائینگے:حافظ جاوید

کپتان کو ڈی چوک پر وعدے یاد دلائینگے:حافظ جاوید 31 اکتوبر کو میانوالی سے سینکڑوں نوجوان اسلام آباد مارچ میں جائینگے

میانوالی ( نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو میانوالی سے سینکڑوں نوجوان اسلام آباد مارچ میں شرکت کریں گے ،کپتان کو ڈی چوک پر ان کے وعدے یاد دلائیں گے ، پپلاں و کندیاں کے دورے میں مختلف تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، پچاس لاکھ گھروں، رشوت کے خاتمے ، میرٹ کی حکمرانی، 40 روپے لٹر پٹر ول، سستی بجلی و گیس، ریاست مدینہ کی طرز پر حکمرانی وغیرہ جیسے وعدے کرکے اقتدار حاصل کرنے والے کپتان نے اب یہ وعدے فراموش کر دئیے ہیں،کپتان نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا اب نوجوان ان سے جواب لینے ڈی چوک جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزما لیا ،سب مفاد پرست اور بکاؤ نکلے ، اس وقت قوم کی واحد امید جماعت اسلامی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں