کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے ،عمارہ نیازی

 کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور  اٹوٹ انگ ہے ،عمارہ نیازی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے انشائاللہ ایک دن کشمیر ضرور انڈیا کے غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم سے نجات حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ بن جائے گا

کندیاں(نمائندہ دنیا )ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ عمارہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں 27 اکتوبر کو بلیک ڈے کے نام سے منایا جا رہا ہے۔ اور دنیا میں کشمیر پر ظلم و جبر کی داستان رقم کرنے والوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے پاکستان کے لوگ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی اور بہنیں بھارتی فوج کے مظالم سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے آزادی حاصل کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں