ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت پر مقدمہ درج

  ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری  اور غفلت پر مقدمہ درج

میانوالی روڈپر ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا

قائدآباد (نمائندہ دنیا )تفصیلات کے مطابق ڈرائیور محمد بشیر چدھڑ ساکن چاوہ بھوال خوشاب کی جانب سے میانوالی جاتے ہوئے تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کررہا تھا جسے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بندیال ٹیم نے روک لیا اور اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا ، پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں