پٹرول ڈیزل مہنگا،ٹرانسپورٹروں کے من مرضی کے کرائے

پٹرول ڈیزل مہنگا،ٹرانسپورٹروں کے من مرضی کے کرائے

شہریوں کی ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں کے خلاف کارروائی کی اپیل

سرگودھا(نامہ نگار ) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اورٹرانسپورٹر تاحال من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں، تفصیل کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد سرگودھا اور گردونواح کے تمام روٹوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں روز بروز اضافہ اور من مانیاں باعث تشویش بن چکی ہیں، یہی نہیں وی آئی پی سروس کے نام پرجہاں مسافروں سے بے دریغ لوٹ مار جاری ہے وہاں متعلقہ روٹوں پر انہیں پریشان کرنا بھی معمول ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام کو ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں