سموگ صحت کیلئے خطرناک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب

سموگ صحت کیلئے خطرناک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب

شہری احتیاتی تدابیر اختیار کریں ،بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے کہا ہے کہ ے کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ جو انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی تباہ کن ہے انسان کو بھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری سموگ سے بچنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کریں ،بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں ،گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے کیونکہ ماسک کا استعمال سموگ کے ساتھ ساتھ کرونا سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ڈاکٹ راو گلزار کا کہنا تھا کہ سردی کی آمدکے ساتھ ہی سموگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ،بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچا وکیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے کیونکہ بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں انتہائی خطرناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں