2درجن افراد نے حویلی مسما ر کر دی ،علاقہ میدان جنگ

2درجن افراد نے حویلی مسما ر کر دی ،علاقہ میدان جنگ

محمد جعفر پر شدید تشدد،آئی جی پنجاب کا نوٹس،مقدمہ درج،چھاپے

سرگودھا(نامہ نگار )حویلی مسمار کرنے اور خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے مخالف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے بیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ 104جنوبی میں دیرینہ رنجش پر محمد حلیم ، خالد، اشفاق وغیرہ دو درجن سے زائد افراد نے مسلح ہو کر حویلی مسمار کرنے کے دوران محمد جعفر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور ملزمان خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے ،مقامی پولیس کی جانب سے ایکشن نہ لئے جانے پر آئی جی پولیس پنجاب کے آن لائن پورٹل پر متاثرہ گھرانے نے رجوع کیاجس پرپولیس نے 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں