ضلع کونسل حکام نے تحصیل کونسلوں سے اثاثہ جات اور نقشوں کا ریکارڈ مانگ لیا

ضلع کونسل حکام نے تحصیل کونسلوں سے  اثاثہ جات اور نقشوں کا ریکارڈ مانگ لیا

نظام کی تبدیلی کے پیش نظر ضلع کونسل حکام نے تمام تحصیل کونسلوں سے اثاثہ جات اور نقشوں کا ریکارڈ مانگ لیا

سرگودھا(نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر ضلع کونسل بحال ہونے پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا نے گزشتہ روز ضلع کی تمام تحصیلوں کے چیف افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اپنے اپنے اثاثہ جات اور نقشہ جات کی تمام فائلیں ضلع کونسل کو ارسال کی جائیں کیونکہ نظام کی تبدیلی کے باعث ان فائلوں پر مزید کاروائی کا اختیار ضلع کونسل کو مل چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں