ٹرانسپورٹروں نے غیر قانونی سٹاپس بنالئے ،حکام خاموش

ٹرانسپورٹروں نے غیر قانونی سٹاپس بنالئے ،حکام خاموش

ٹرانسپورٹ اڈوں سے موٹر وے انٹر جینجز تک سواریاں بٹھانے لئے

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر کے علاوہ مختلف روٹس پر بڑے ٹرانسپورٹروں نے بھی غیر قانونی سٹاپس بنا رکھے ہیں جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سہولیات کے نام پر جہاں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے وہاں اکثر ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے غیر قانونی ٹرمینل قائم کر لئے ہیں جنہیں سکیورٹی رسک قرار دیا جا چکا ہے ، ٹرانسپورٹ اڈوں سے لے کر موٹر وے انٹر جینجز تک چار مختلف مقامات پر گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں بٹھائی اور اتاری جاتی ہیں، جبکہ ان مقامات پرکسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں، بالخصوص سامان کی چیکنگ پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ،اس کے علاوہ شہر میں بھی مختلف شاہراؤں پر جگہ جگہ مسافر گاڑیوں نے غیر قانونی سٹاپ بنا رکھے ہیں، جہاں کچھ وقت کیلئے گاڑیاں ضرور کھڑی ہوتی ہیں ،مسافروں نے ارباب اختیار کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں