شوگرملز سے متصل سیم نالہ کیمیکل اور گندگی سے بھر گیا

شوگرملز سے متصل سیم نالہ کیمیکل اور گندگی سے بھر گیا

نالے سے اٹھنے والی بدبو اورکیمیکل کے اثرات سے قریبی آباد ی متاثر

بھلوال(نمائندہ دنیا )شوگرملز بھلوال سے متصل سیم نالہ کیمیکل زدہ زہریلے پانی اورگندگی سے بھر گیا،نالہ کے قریبی واقع آبادی اس نالے سے اٹھنے والی بدبو اورکیمیکل کے اثرات سے بری طرح متاثر ہورہی ہے ، ملز انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ وہ شوگرملز کے سیزن کے افتتاح سے قبل اس نالے کی صفائی کے انتظامات کرتی مگر انہوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کو اس گندے کیمیکل زدہ پانی سے بیماریوں کے حوالہ کردیا ہے ، نالے میں موجود اس زہریلے کیمیکل اور گندگی کے مضر اثرات کے باعث گھروں میں موجود آلات بھی خراب ہونے سے مالی نقصان ہورہا ہے ،بھلوال کی سماجی حلقوں نے محکمہ ماحولیات کے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ زہریلے کیمیکل اور گندگی کو فوری طورپر صاف کروایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں