’’صنفی بنیاد پر تشدد‘‘:سرگودھا یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

’’صنفی بنیاد پر تشدد‘‘:سرگودھا یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

خواتین کو با اختیار بنانا ،لڑکیوں کو اعتماد اور حوصلہ دینا ہوگا:مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے ‘‘صنفی بنیاد پر تشدد’’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ پنجاب کے وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید یاور حسین بخاری مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید یاور حسین بخاری نے کہا کہ اسلام نے اپنی تعلیمات اور احکامات میں خواتین کو اعلیٰ مرتبہ اور عزت عطا کی ہے ۔ حضرت محمد ﷺنے اپنی سیرت سے خواتین کی عزت و احترام کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ شمیم آفتاب نے کہا کہ سرگودھا کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ قیصرہ اسماعیل نے کہا کہ کسی بھی انسان کو رنگ، نسل یا جنس کی بنا پر کمتر خیال نہیں کرنا چاہیے ۔ منزہ انور گوئندی نے کہا کہ عورت بیٹی کے روپ میں رحمت ہے اور ماں کے روپ میں جنت کی کنجی ہے ۔ ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے کہا کہ خواتین پہ تشدد صدیوں پرانا مسئلہ ہے اور بد قسمتی سے جدید دور میں بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے ۔ وارث وڑائچ نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ہو گا۔ ڈاکٹر شاجدہ شاہنواز نے کہا کہ لڑکیوں کو حوصلہ اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر حمیرہ اظہرنے کہا کہ کمزور سے زیادہ طاقتور کو برداشت کا درس دینا زیادہ ضروری ہے ۔ ملک عابد اعوان نے کہا کہ والدین ہمیشہ بچوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں