فیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

 فیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

ملازمت کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز سے کم نہیں:مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرکاری فرائض کی بجا آوری کے بعد باعزت ریٹارمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتی اور ملازمت سے سبکدوش ہونے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو بہترین انداز میں الوداع کرنے کی روایت قابل ستائش اور احسن اقدام ہے بلاشبہ سرکاری ملازمت معاشرے میں عزت و تکریم کا باعث ہوتی ہے ، ایس ای فیسکو سرگودھا شہباز محمود ، ایکسین سیکنڈ ڈو یژن معروف بٹ ، ایس ڈی او بھاگٹانوالہ محمد عثمان جہانگیر راٹھور،زونل چیئرمین ہائیڈرو یونین سرگودھا سید حامد حمید شاہ، زونل سیکرٹری رانا ناصر علی،محمد حسین قریشی ،ڈویڑنل چیئرمین عرفان احمد ،سب ڈو یژن چیئرمین خالد محمود نے بھاگٹانوالہ سب ڈو یژن کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین چوہدری آفتاب احمد، اصغر بلوچ ،محمد اقبال، محمد صدیق، وزیر عالم، محمد خان ،اصغر علی ، شہزاد احمد، میطع اﷲ ، محمد صادق ،سرفراز احمد خان ،محمد نذیراور بابا فرید احمد کو تحائف بھی دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں