پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کا مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے کی رفتار تیز کرنے پر زور

پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کا  مقدمات کے چالان عدالتوں میں  بھجوانے کی رفتار تیز کرنے پر زور

پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے ضلع کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے کی رفتار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

سرگودھا(نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2021 تک پولیس کی جانب سے درج کئے گئے 13 ہزار 525 مقدمات میں سے 7 ہزار 706 مقدمات کے چالان پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کئے گئے جبکہ 5 ہزار 819 مقدمات کے چالان تاحال نہیں بھجوائے جا سکے ،اسی طرح 2020 کے 573 مقدمات کے چالان بھی التواء کا شکار ہیں جس پر پولیس حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں