ریلیف کے جھوٹے دعوے ،ایسے لوگوں کا اللہ حافظ:ذوالفقار بھٹی

ریلیف کے جھوٹے دعوے ،ایسے  لوگوں کا اللہ حافظ:ذوالفقار بھٹی

مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا جتنے مسائل آج ملک پر مسلط کردیئے گئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آج تک ایسے مسائل ملک پر نہیں آئے ،عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں اور یہ لوگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور تبدیلی کے دعوے کررہے ہیں ایسے لوگوں کا اﷲ حافظ ہے ، عمران خان نے ملک کو سوائے اندھیروں کے کچھ نہیں دیا ، انشاء اﷲ آنیوالا وقت مسلم لیگ( ن) کا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں