دانش سکول گرلز میانوالی کے 7سونے ،1کانسی کا تمغہ

 دانش سکول گرلز میانوالی کے 7سونے ،1کانسی کا تمغہ

آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا میں سکول نے تاریخ رقم کر دی

میانوالی ( نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دانش سکول گرلز میانوالی ایک بار پھر قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں تک رسائی کے لیے اہل ثابت ہوا ہے آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا میں 7 سونے اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ نئی تاریخ رقم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل دانش محترمہ فریحہ سلیم بخشی کی ایماء پر دانش گرلز سکول کی طالبات نے آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا میں نہ صرف اپنے ادارے کی نمائندگی کی بلکہ بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بالترتیب 7 سونے ، 1 کانسی کے تمغوں کے علاوہ، ڈسکس تھرو میں چوتھی پوزیشن، 400 میٹر ریس میں پانچویں پوزیشن، 800 میٹر ریس میں بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشنز کے ساتھ 11 بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس حاصل کرکے مجموعی بہترین کارکردگی پر لاہور بورڈ کے نام ٹرافی کرا لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں