ضلع کچہری میں خواتین وکلاء کیلئے لیڈی بار روم کا قیام

ضلع کچہری میں خواتین  وکلاء کیلئے لیڈی بار روم کا قیام

ضلع کچہری میں خواتین وکلاء کی پردہ داری کو ملحوظ رکھتے ہوئے لیڈی بار روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )خواتین وکلاء نے خوشی کا اظہار کیا۔ میانوالی ضلع کچہری میں لیڈی بار روم کا افتتاح کردیا گیا، افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں عثمان علی نے کیا، انکا کہنا تھا کہ لیڈی بار روم ڈی بی اے صدر کا بہترین اقدام ہے ۔ ڈی بی اے صدر فیاض خان کا کہنا تھا کہ خواتین وکلاء کے لیے الگ بار روم وقت کی اہم ضرورت تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں