ملی یکجہتی کونسل کی سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت

ملی یکجہتی کونسل کی سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت

پروان چڑھنے والی شدت پسندی عدم برداشت دینی وقومی قیادت کیلئے بڑاچیلنج ،تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بنایا جائے ،ڈاکٹر عبدالخیر،لیاقت بلوچ دیگر کا ردعمل

کندیاں(نمائندہ دنیا )ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قوانین اوعدالتیں موجودہیں، قانون کانفاذانہی کے ذریعے ہوناچاہے ، سماج میں پروان چڑھنے والی شدت پسندی عدم برداشت ملک کی دینی وقومی قیادت کیلئے ایک بڑاچیلنج ہے ، سری لنکا کے شہری کا کاسیالکوٹ میں عوام کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل انتہائی قابل مذمت ،صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر،لیاقت بلو چ ،قاری یعقوب شیخ ،مولاناعبدالغفارروپڑی،علامہ راجہ ناصرعباس،سیدضیائاللہ شاہ بخاری، سید ثاقب اکبر،سیدناصرشیراز ی،علامہ عارف حسین واحدی،پیرسیدصفدرگیلانی،طاہرتنولی اوردیگر قائدین نے کہاکہ اس واقعے کی تحقیق کیلئے ایک کمیشن قائم کیاجائے جو اصل ذمہ داران کاتعین کرے ،انتظامیہ کی جانب سے تاخیری اقدام کابھی جائزہ لیاجائے ،قائدین نے کہاکہ پاکستان کاآئین قانون حرمت رسول ؐ کاسب سے بڑامحافظ ہے اوراسی قانون کے تحت فیصلے ہونے چا ہیں، علماء اورسیاسی ر ہنمائوں کوچاہے کہ وہ عوام کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اشتعال میں آ کر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں