دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا

دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا

مڈھ رانجھا کے نواحی موضع ابل کا رہائشی اعجاز اپنے گھر میں موجودتھا،مخالفین نے فائرنگ کر دی،موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم فرار ہو گئے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا کے نواحی موضع ابل کا رہائشی اعجاز رانجھا اپنی رہائش گاہ پر موجود تھا کہ اُس کے مخالفین نے فائرنگ کردی ،اعجاز رانجھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،ملزم فرار ہو گئے ،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ، کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا پہنچا دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں