حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی،اے سی

حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی،اے سی

سارہ لونی کا شادی ہالز کا دورہ،ون ڈش احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سارہ لونی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرا کے عوام کو مکمل سولیات فراہم کی جائیں گی حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی انہوں نے علاقہ کے شادی ہالز کا دورہ کیا اور مالکان کو ہدایت کی کہ ون ڈش احکامات پر سختی سے عمل کریں ورنہ ان کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے جیل بھجوا دیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سارہ لونی نے دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پر آئیڈیل مارکی سے 35 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں