بیسن,دالوں ,گھی ,آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

بیسن,دالوں ,گھی ,آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

دال چنا کی بوری 180،بیسن کی بوری 200سے 225روپے تک مہنگی،گھی ،آئل میں 5سے 10روپے کلو اضافہ،ڈپٹی کمشنر کا گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر)کھلی مارکیٹ میں بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث ایک عام آدمی کیلئے دال روٹی کھانا بھی مشکل ہوکر رہ گیا ہے پرچون مارکیٹ میں چنے کی دال کی بوری کی قیمت میں 180 روپے جبکہ بیسن کی بوری کی قیمت میں 200 روپے سے لیکر 225 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ، دوسری طرف گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی 5 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، درجہ اول گھی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 390روپے اور تیسرے درجہ جو کہ کراچی گھی کے نام سے فروخت ہوتا ہے کی قیمت 320روپے پہنچ گئی ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد ا صغر جوئیہ نے کانفرنس روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خور ونوش کی طلب کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹ اپنی سرگرمیاں مزید تیز کریں ، گراں فروش اور ذخیرہ اندوز سماج دشمن ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ، اس موقع پر پرائس مجسٹریٹوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی بھی موجود تھے ، اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ وہ چھاپوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جرمانوں کی حد بڑھائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں