جرائم پیشہ پر ایسی دھاک بٹھائیں جرم کرتے کانپیں،آرپی او

 جرائم پیشہ پر ایسی دھاک بٹھائیں جرم کرتے کانپیں،آرپی او

غیر قانونی گرفتاریاں ،تشدد، ٹارچر سیل کسی صورت قابل قبول نہیں، فیصل رانا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تھانہ سٹی بھلوال اور دفتر ڈی ایس پی بھلوال کی فارمل ا نسپکشن کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن اور آئی جی راؤ سردار علی خان کی ہدایات کے مطابق پولیس افسر قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق کریں،قانون پسندوں کو تھانوں میں قانون کے مدد گار کے تحت وہ عزت ملنی چاہیے جس کا وہ حقدار ہے جبکہ قانون شکنوں پر تھانہ کی دھاک اس طرح بیٹھنی چاہیئے کہ وہ جرم کرتے وقت کانپیں، آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے کہا کہ آئی جی کے ویژن کے مطابق تھانوں میں غیر قانونی گرفتاریاں ،تشدد، نجی ٹارچر سیل کسی صورت قابل قبول نہیں، جو پولیس والا ایسی قانون شکنی میں ملو ث ثابت ہو گیا تو اس کو نہ صرف محکمہ سے برخاست کر دیا جائے گا بلکہ انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔آر پی او نے دفاتر ،فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم،کوت ، مال خانہ اور حوالات کو چیک کیا ۔حوالات میں موجود قیدیوں سے گفتگو کی ،کوت میں موجود اسلحہ و ایمونیشن کا جائزہ لیا،اسلحہ کی صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی ،تھانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی بھلوال کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں