شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم

شہری دفاع کی تربیت حاصل  کرنے والوں میں اسناد تقسیم

ضلع میں شہری دفاع کی تربیت کی مہم جاری ہے جس میں عوام میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جارہی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ سول ڈیفنس نے اس ضمن میں گورنمنٹ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول سرگودہا میں تربیت مکمل کرنے والے رضاکاروں میں اسناد کی تقسیم کی تقریب کاانعقاد کیاجس میں سول ڈیفنس آفیسر ظفر بھٹی نے اسناد وسرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انسٹرکٹر سرفراز ہاشمی او رمحمد اقبال کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔جنہوں نے رضاکاروں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے رضاکاروں نے اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں