2عورتوں سمیت 6منشیات فروش گرفتار،شراب،چرس برآمد

2عورتوں سمیت 6منشیات فروش گرفتار،شراب،چرس برآمد

سرگودھا(نامہ نگار) دو عورتوں سمیت 6 منشیات فروش گرفتار ، 148 بوتل شراب ،سوا دو کلو چرس برآمد کر لی گئی، تھانہ کڑانہ نے چک نمبر98جنوبی ریڈ کرکے رضیہ پروین اور اندریاس کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،ملزمان سے 148بوتل ولائتی شراب برآمد ہوئی ۔

تھانہ ساہیوال نے موضع وجھ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نسرین سے چرس1کلو500گرام اور محمد ندیم سے چرس1کلو520گرام برآمد کر لی ، تھانہ لکسیاں نے کامران صدیق سے چرس1کلو500گرام اور شعیب احمد سے آلات چالوبھٹی سمیت لہن وشراب310لٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں