سیاستدانوں کی باہمی چپقلش نے عوام کو بے حال کردیا ، امیر افضل اعوان

سیاستدانوں کی باہمی چپقلش نے عوام  کو بے حال کردیا ، امیر افضل اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاستدانوں کی باہمی چپقلش نے عوام کو بے حال کردیا ہے اور ملکی معیشت کا جنازہ شاہراہ دستور پر پڑا ہے جسے کاندھا دینے کیلئے حکومت کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

وگرنہ معیشت بے غور و کفن پڑی رہے گی اور اس کے تعفن سے ملک خزانے کو بھی نقصان ہوگا، کراٹے ایسوسی ایشن سرگودھا کے سرپرست اعلیٰ ملک امیر افضل اعوان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو جس دہانے پر سیاستدانوں کی اقتدار کی لالچ نے پہنچا دیا ہے اس کو سنبھالا نہ دیا گیا تو پوری قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ،بے غور و کفن معیشت کے جنازے کو کفن پہنانے کی ضرورت ہے اور یہ کفن سیاستدان اپنی لڑائیاں ختم کرکے ہی پہنا سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں