230سینیٹری پٹرول مر د وخواتین کی مدت ملازمت ختم

 230سینیٹری پٹرول مر د وخواتین کی مدت ملازمت ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسداد ڈینگی مہم کے تحت ضلع میں عارضی طور پر بھرتی کئے گئے 230 سینیٹری پٹرول مر د وخواتین کی مدت ملازمت ختم، واجبات کی ادائیگی پھر لٹک گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر ہیلتھ اتھارٹی نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت 89روز کیلئے 230 سینیٹری پٹرول مردو خواتین بھرتی کئے تھے جن کی مدت ملازمت 12 جنوری 2022 کو ختم ہو گئی، تاہم انہیں تنخواہوں کی ادائیگیا ں نہ ہو سکی جس پر ان میں تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں