وزیراعظم اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے رہے ،امین خان

وزیراعظم اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے رہے ،امین خان

دائودخیل(نما ئندہ دنیا) ایم پی اے امین اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے حلقہ اور ضلع کی محرمیوں کو ختم کرنے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے حلقے کی تقدیر بدل رہے ہیں۔

عمران خان نے ہی غریب عوام کو وڈیروں کی چنگل سے نکال کر ان کے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ، بن حافظ جی پر 18کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز کالج اور ریسکیو 1122کی بلڈنگز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بن حافظ جی پر ساڑھے 16کروڑ کی لاگت سے گرلز کالج جبکہ ڈیرہ کروڑ کی لاگت سے ریسکیو 1122کی بلڈنگز تعمیر ہونگی ۔

جس سے تھانہ چکڑالہ کی عوام بالخصوص بچیوں کو اعلی تعلیم ملے گی ، طبی امداد کی سہولت میسرہو گی اس کے علاوہ چکڑالہ تھانہ میں ایک ارب سے سے کارپٹ روڈز کی تعمیر مکمل ہو رہی ہے جبکہ چکڑالہ کے لیے 10کروڑ کی رقم سے ماڈل ویلیج کی تعمیر جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں