لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کی تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقلی کا فیصلہ

لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کی تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقلی کا فیصلہ

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر دائودخیل کو تحصیل ہیڈ کوارٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔

حالانکہ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کے ٹینڈرز ہوچکے اور مقامی ایم پی اے و ڈی۔سی نے دو ماہ قبل اسکے سنگ بنیاد کا باضابطہ افتتاح بھی کیا لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر منتقل ہونے سے داودخیل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے خواب ادھورے رہ جانے کا خدشہ تفصیل کے مطابق لینڈ ریکارڈاراضی سنٹر داودخیل جو کہ ایم پی اے امین اللہ خان کی ذاتی کوششوں سے داودخیل منظور ہوا اور اسکی عمارت کے لیے تقریبا 80لاکھ روپے سے زاد کی لاگت کے ٹینڈر بھی ہوئے اور دو ماہ قبل ایم پی اے و ڈی۔سی میانوالی خرم شہزاد نے بوازڈگری کالج۔ریسکیو1122کے ساتھ لینڈ اراضی سنٹر کی عمارت کے سنگ بنیاد کا باضابطہ افتتاح بھی کردیا ہے ۔

مگر باوثوق ذر ائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈی۔سی میانوالی کی جانب سے اس لینڈ اراضی سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر منتقل کرکے وہاں اسکی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ دائودخیل اور مضافاتی علاقوں کی عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ اور ظلم ہے ،ر ہنمائو ں اور اہل علاقہ کی عوام نے ایم پی اے امین اللہ خان ،ڈی سی میانوالی، وزیر مال پنجاب اور وزیر اعلیٰ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کو یہاں سے منتقل کرنے کے فیصلے کو موخر کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں