سرکاری گندم سے تیار آٹا مہنگے داموں فروخت، فلور ملز مالکان، دکانداروں نے لٹ مچا دی عوام در بدر

سرکاری گندم سے تیار آٹا مہنگے داموں فروخت، فلور ملز مالکان، دکانداروں نے لٹ مچا دی عوام در بدر

سرگودھا(نامہ نگار ) وسیع پیمانے پر سرکاری گندم جاری ہونے کے باوجود عوام سرکاری نرخوں پر آٹے کے حصول کیلئے دربدر ہونے پر مجبور ہے۔

فلور ملز مافیا حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر منافع خوری کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے ضلع بھر کی فلور ملوں کو کھپت اور استعمال کے تناسب سے کوٹہ سسٹم کے تحت روزانہ گندم سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہے ،جس سے تیار شدہ آٹے کے بیس کلو تھیلے کا ریٹ1100روپے مقرر ہے ۔

مگر چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے سرکاری گندم سے تیار آٹے کی کم مقدار ہی مقررہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے ، زیادہ تر ملزمالکان اسی گندم کو پرائیویٹ ظاہر کر کے 15کلو آٹے کا گٹو 1100روپے میں فروخت کرر ہے ہیں،رہی سہی کسر دکاندار پوری کرنے میں مصروف ہیں زیادہ تر جو سرکاری آٹا گٹو کی بجائے مہنگے داموں کھلا فروخت کر رہے ہیں۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹامقررہ کوٹہ کا دس فیصد بھی فراہم نہیں کیا جارہا ،مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ناک تلے سرکاری گندم خورد برد کی جا رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں