سرگودھا آمد پر بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں شروع

سرگودھا آمد پر بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی سرگودھا آمد کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرنا شروع کردی ہیں۔

 پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد حسین ہنجراء نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سرگودھا میں شاندار استقبال کیا جائیگا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بھلوال میں ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

پیپلز لیبر بیورو کا ہر ایک ممبر اپنے ساتھ کم از کم 20افراد کو جلسہ گاہ میں لائیگا جبکہ دیگر متعلقہ تنظیمیں بھی اسی طرح عملدرآمد کرینگی تاکہ بلاول بھٹو کا سرگودھا میں تاریخی استقبال کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں