سیاسی عدم استحکام سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے گا ،شفیق الرحمن

سیاسی عدم استحکام سٹاک مارکیٹ  کو لے ڈوبے گا ،شفیق الرحمن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام، سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبے گا۔

 اس سے پاکستانی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے روپے کی قدر میں اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے پاکستانی کرنسی کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس کی قیمت بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے۔

مہنگائی کا طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے حکومت روپے کی قدر میں اضافے اور مصنوعی ڈالر کی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں