این اے 92 کے ہر گھر پر پی پی کا پرچم لہرائے گا،نعیم الدین سیالوی

این اے 92 کے ہر گھر  پر پی پی کا پرچم لہرائے  گا،نعیم الدین سیالوی

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا )صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے سیال شریف میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت اور وفاق کی علامت ہے اور کار کنوں کو عزت و احترام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب سیال شریف سمیت حلقہ این اے 92 کے ہر گھر پر پی پی پی کا پرچم لہرائے گا۔

تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ نعیم الدین سیالوی اور ان کے ساتھیوں کی پی پی پی میں شمولیت سے اس علاقہ میں پیپلز پارٹی اپنے ایک نئے دور کا آغاز کررہی ہے ، اس موقع پر سیال شریف میں پی پی پی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں