ہر فرد کی ویکسی نیشن تک چین سے نہیں بیٹھوں گا : ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ

 ہر فرد کی ویکسی نیشن تک چین سے نہیں بیٹھوں گا : ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ

میانوالی ( نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )جب تک میانوالی کا ہر فردکورونا کے خلاف ویکسینیٹ نہیں ہو جائے گا اس وقت تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

شہری اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ کورونا جیسے جان لیوا مرض سے بچنے کا واحد ذریعہ ویکسی نیشن ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ گٹ نے میانوالی کے بلوخیل روڈ پہ لوگوں کاکوروناویکسی نیشن کا سٹیٹس چیک کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکورونا ویکسی نیشن ٹیمیں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں