مخالف کی زمین پر قبضہ ،بھاری مالیت کی فصل ، درخت تباہ

مخالف کی زمین پر قبضہ ،بھاری مالیت کی فصل ، درخت تباہ

سرگودھا(نامہ نگار)نواحی علاقے سکندر پور میں درجن سے زائد مسلح افراد نے مخالف کی زمین پر قبضہ کر کے بھاری مالیت کی فصل اور درخت تباہ کر دیئے ۔

پولیس کے مطابق شکیل ،محمد خان، ظفر حیات وغیرہ درجن سے زائد افراد نے مسلح ہو کر شاہد اقبال کی اراضی پر دھاوا بول دیا ملزمان نے بھاری مالیت کی فصل اور درخت تباہ کر دیئے ، اطلاع ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کار روائی شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں