7مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، مال سے محروم

7مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، مال سے محروم

سرگودھا (نامہ نگار) 7مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم ہو گئے۔

5 جنوبی کے رہائشی اﷲ دتہ کے رکشہ پر دو نامعلوم افراد ریلوے اسٹیشن سے اری گیشن ورکشاب جانے کیلئے سوار ہوئے ،جہاں پہنچ کر ملزمان اسے ایک درخت سے باندھ کر رکشہ لے گئے ،لالیاں کے رہائشی سکندر اور دیگر کار سواروں کو تین نامعلوم افراد نے تھانہ کڑانہ کی حدود میں روک کر چار لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا،شاہ پور سے محمد یاسین کی قیمتی کار،72الف جنوبی سے باسط افتخار، 39شمالی سے جان محمد کی موٹرسائیکلیں، 32شمالی کے محمد الیاس کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی مشینری اور گدھا گاڑی، لکھی وال کے رمضان اور105 شمالی کے رہائشی محمد شیر کے ڈیروں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں