نہروں راجباہوں کی بھل صفائی کاغذی کاروائیوں تک محدود

نہروں راجباہوں کی بھل صفائی کاغذی کاروائیوں تک محدود

کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ انہار کے زیر اہتمام سالانہ نہروں راجباہوں کی بھل صفائی کاغذی کاروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

سالانہ بھل صفائی کا مقصد صاف پانی کو محفوظ بنا کر اسے کھیتوں کھیلیانوں تک پہنچا کر زراعت کو فروغ دینا ہے اب جب کہ یہ سالانہ بھل صفاء مہم اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے لیکن اس حوالہ سے ابھی تک نہروں،راجباہوں کی صفائی اور پشتوں کی تعمیر مرمت عملی طور پر نظر نہیں آرہی ہے۔

سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کے مالی اخراجات کے باوجود کسانوں کے لئے نہری پانی کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آرہا ہے محکمہ ایرگیشن کا عملہ دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہے مقامی کاشتکاروں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے سالانہ بھل صفاء کے کو موئثر بنانے کے لئے نہروں اور راجباہوں کا موقعہ ملاحظہ کیا جائے اور کام چور عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں