50سے زائد کالجز میں اساتذہ کی ا سامیاں خالی ، پڑھائی متاثر

50سے زائد کالجز میں اساتذہ کی ا سامیاں خالی ، پڑھائی متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے 50 سے زائد کالجز میں اساتذہ کی ا سامیاں خالی ہونے سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

 حکومت کو محکمہ تعلیم کی جانب سے متعدد بار آگاہ کیا گیا کہ خالی نشستوں پر اساتذہ کی بھرتیاں یقینی بنائی جائیں مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس سے والدین بری طرح پریشان ہیں والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کے تمام کالجز میں خالی اسامیوں پر فی الفور بھرتیاں مکمل کی جائیں تاکہ بچیاں اور بچے احسن طریقہ سے تعلیم حاصل کرسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں