میانوالی :ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز

 میانوالی :ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز

میانوالی (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹیگریٹڈ ایمرجنسی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا مقصد چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ پر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیاری کرنا اور اداروں کے مابین بہتر ربط قائم کرنا تھا۔6 گھنٹے دورانیہ پر مشتمل انٹیگریٹڈ ایمرجنسی موک ایکسرسائز کو پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے اوبزرو نے Third Party Evaluator مانیٹر کیا۔موک ایکسائز کے دوران ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے تحت ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔جنھیں ہنگامی صورتحال بارے آگاہی اور ہدایات جاری کی گئیں۔

ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سمیت پولیس،محکمہ صحت،محکمہ تعلیم،سول ڈیفنس اور دیگرضلعی اداروں کی ٹیمیں کو انسیڈنٹ پلیس پر روانہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پرچشمہ کے مقام پر منعقدہ فلیڈ موک ایکسر پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے بھی بروقت رسپانس کیا۔جہاں انسیڈنٹ کمانڈ منیجمنٹ سسٹم کے تحت انسیڈنٹ کمانڈ منیجمنٹ پوسٹ تشکیل دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں