محکمہ بلدیات پنجاب کا مہینہ صفائی مہم منانے کا اعلان

محکمہ بلدیات پنجاب کا مہینہ  صفائی مہم منانے کا اعلان

کندیاں(نمائندہ نیا )محکمہ بلدیات پنجاب کا صوبہ بھر میں مہینہ صفائی مہم منانے کا اعلان اس سلسلہ میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم روف کی ہدایات پر لوکل گورنمنٹس کو صفائی مہم منانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

 مراسلے کے مطابق مہینہ صفائی مہم آج مورخہ 28 جنوری سے شروع ہوگا جس کے تحت تمام ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز میں قبرستانوں کی صفائی،سٹریٹ لائٹس کی بحالی،مین ہولز کورز،شہر بھر سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو متعین مقام پر ڈمپ کرنا اور سیوریج لائنز کی صفائی جیسے کام شامل ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں