کورونا، بخار، فلو کی ادویات غائب،قیمتوں میں اضافہ

کورونا، بخار، فلو کی ادویات غائب،قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کورونا، بخار، فلو کی ادویات مارکیٹ میں غائب کرکے اس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کورونا میں سب سے زیادہ معاون ادویات مارکیٹ میں نایاب ہونا شروع ہوگئی ہیں پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے موسمی وائرس فلو اور گلے کی خرابی کی اینٹی بائیوٹک ادویات جن میں پیناڈول’ پیرا سیٹا مول’ ایزومکس وغیرہ شامل ہیں مارکیٹ میں شارٹ ہونا شروع ہوگئی ہیں پینا ڈول کا پتہ بھی 5روپے اضافے کیساتھ مزید مہنگا کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں