مزید 13 ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریوں پر پابندی کی سفارش

مزید 13 ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریوں پر پابندی کی سفارش

سرگودھا(نامہ نگار ) پابندی کے باوجود ضلع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری۔

 مزید13ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریوں پر پابندی کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئیں تفصیل کے مطابق سرگودھا کی تقریباً 60 سے زائد ہاؤسنگ سکیموں پر غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن نے ٹرانسفر اور فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اوراس سلسلہ میں وال چاکنگ و پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی مشتری ہوشیار باش کیا گیا تھا، تاہم معلوم ہوا ہے کہ متعدد ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت اور تعمیرات کا کام بدستور جاری ہے اس سلسلہ میں خفیہ طریقے سے پراپرٹی ڈیلرز اور سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ہے۔

اس حوالے سے انسپکشن کے دوران جہاں پہلے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت پائی گئی وہاں مزید 13ہاؤسنگ کالونیاں سامنے آئیں جہاں بغیر این او سی کے غیر قانونی دھندا جاری ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے پر کشش مراعات کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا جا رہا ہے ،یہ ہاؤسنگ کالونیاں ضلع کونسل کی حدود میں شامل ہیں ،جس پر سی او ضلع کونسل نے ان کالونیوں میں پلاٹوں کی رجسٹری اور انتقالات پر مکمل پابندی عائد اور ان کے کھیوٹ بلاک کرنے کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں