مختلف سیکٹر ز میں تعمیراتی کا موں کا آغاز ہو چکا :امجد علی
میانوالی (نامہ نگار)چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع و کنوینئر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی امجد علی خان نے کہا ہے کہ میانوالی سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت مختلف سیکٹر ز میں تعمیراتی کا موں کا آغاز۔پیکیج کے تحت مختلف سیکٹر ز میں تعمیراتی کا موں کا آغاز ہو چکا ہے ۔
تین ارب روپے کی خطیر لاگت کے حامل اس پیکج کی تکمیل سے میانوالی شہر کی حالت یکسر تبدیل ہو جا ئے گی اورمیانوالی شہر کے لوگ ایک نیا، خوبصورت اور ما ڈل میانوالی سٹی دیکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمند خیل گراؤنڈ میانہ محلہ میں بہت بڑے جلسہ عام میں میانوالی سٹی پیکج کے افتتاح کے بعد خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر خرم شہزد کے ہمرا ہ سٹی پیکج افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔چیئر مین قائمہ کمیٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس پیکج کے تحت جہاز چوک تا عید گا ہ چوک، اکا ؤنٹس آفس چوک تا ریلوے لائن لنک رابی پلازہ چوک، مین کا لا باغ روڈ براستہ نہر کا لونی تا حسن آباد سرگودہا موڑ، وتہ خیل چوک تا ریلوے لائن عوامی چوک سٹرکوں کی دورویہ تعمیر کا کا م تیزی سے جاری ہے ۔
ایم ایم روڈ ٹول پلا زہ تا کالا باغ پھاٹک تک سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ جدید سہولتوں سے آراستہ ما ڈل بس ٹرمینل کا تعمیراتی کا م بھی شروع ہو چکا ہے ۔ امجد علی خان نے کہا کہ میانوالی شہر میں ڈریننگ اینڈ سیوریج سکیم، با زاروں میں ٹف ٹائل /پی سی سی سلیب سکیم، بلو خیل روڈ انڈر پاس ڈرینج سسٹم سکیم اوربیو ٹی فیکشن آف میانوالی کی ترقیاتی سکیموں پر بھی کا م جاری ہے ۔