میٹرک کے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ جاری کردی ہے۔
میٹرک کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہورہے ہیں، سرگودھا بورڈ نے طلباء و طالبات سے کہا ہے کہ وہ رول نمبر سلپ سرگودھا بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، میٹرک کے امتحانات کیلئے امتحانی سنٹر بنانے کیساتھ ساتھ عملہ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ، میٹرک کے امتحانات دس مئی سے شروع ہورہے ہیں۔