غیر معیاری موبل آئل اور گریس کے استعمال سے گاڑیاں خراب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسمی شدت میں اضافہ کے باعث غیر معیاری موبل آئل اور گریس کے استعمال سے جہاں کروڑوں روپے مالیت کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے انجن شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
وہاں مالکان کو بھی شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ، اندرون شہر سمیت مختلف اہم شاہراؤں پر قائم یونٹس میں استعمال شدہ کالا موبل آئل خرید کر اسے بڑے بڑے کڑاہوں میں پکانے کے بعد کیمیکل سے صاف کر کے دو نمبر موبل آئل تیار کر نے کا سلسلہ مانگ بڑھتے ہی تیز ہو گیاہے ’ یہی نہیں شہر کی مشہور مارکیٹ میں دکانوں کی بالائی منزل پر بڑی کمپنیوں کے رجسٹرڈ برانڈوں کی پیکنگ کر کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کی اطلاعات کے باوجود انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں لعت و لعل سے کام لے رہی ہے اور معمولی جرمانوں کی حد تک کاروائی کے باعث یہ کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے ،شہریوں نے صوبائی محتسب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔